امریکی ثالثی میں اسرائیل و فلسطین کے درمیان آبی معاہدہ طے

 امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پانی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

مشرق وسطیٰ کیلیے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے جیسن گرین بلیٹ نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اور فلسطینی نمائندوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا۔ معاہدے کے تحت اسرائیل فلسطین کو سالانہ 33 ملین کیوبک میٹر پانی دیگا۔

امریکی نمائندے نے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ اس سے قبل فلسطین کو پانی کی شدید قلت کا سامنا تھا۔ معاہدے کے تحت 23 ملین کیوبک میٹر پانی اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے کو مہیا کیا جائیگا جبکہ 10 ملین کیوبک میٹر پانی غزہ کو ملے گا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *