بھارتی جنگی جنون علاقائی امن کیلیے خطرہ ہے، پاکستان

 پاکستان نے بھارتی فورسز کی جانب سے ایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری پر سیزفائر کی مسلسل خلاف ورزیوں پرشدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون علاقائی امن وسلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

گزشتہ روز دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی ثابت کرنے کی ناکام کوشش کررہاہے، جنوبی ایشیا میں قیام امن مسئلہ کشمیرکے حل تک ممکن نہیں۔

ترجمان نے ایک بار پھرعالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اورقتل عام رکوائے، انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھرمیں کشمیری 1931 میں شہید ہونے والوں کی یاد میں یوم شہدا منارہے ہیں اور ہم بھی ان سے اظہار یکجہتی کرتے بھارت جھوٹے دعوؤںاور دہشت گرد کارروائیوں کا ریکارڈرکھتا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *