بھارت پورے چین کو نشانہ بنانے والے جوہری میزائل تیار کر رہا ہے، امریکی ماہرین

امریکی جوہری ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت اپنے ایٹمی اثاثوں کی تجدید کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے اور اب وہ ایسے میزائلوں کی تیاری میں مصروف ہے جنہیں چین کے کسی بھی حصے پر داغا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی ماہرین ہینز ایم کرسٹینسن اور روبرٹ نورِس نے ڈیجیٹل جریدے ’’آفٹر مڈنائٹ‘‘ میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں دعویٰ کیا ہے کہ اب بھارت کی توجہ کا مرکز تبدیل ہو چکا ہے اور وہ پاکستان کے بجائے چین کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی جوہری حکمت عملی ترتیب دے رہا ہے۔ ان دو مصنفوں کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ بھارت ایسے میزائلوں کی تیاری میں بھی مصروف ہے جن کی مدد سے وہ ملک کے جنوبی حصے میں واقع فوجی اڈوں سے پورے چین کو نشانہ بنا سکے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *