سونو نگم کا مسلمان بس ڈرائیور کو 5 لاکھ روپے کا انعام

فجر کی اذان سے متعلق توہین آمیز ٹوئٹس پر دنیا بھر سے رسوائی سمیٹنے والے گلوکار سونو نگم نے مقبوضہ کشمیر میں کئی ہندو یاتریوں کی جانیں بچانے والے ایک مسلمان بس ڈرائیور کو 5 لاکھ روپے انعام دیئے ہیں۔

گلوکار سونونگم نے اپریل میں فجر کی اذان سے متعلق نامناسب ٹویٹس کرتے ہوئے اذان کو شور قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت میں یہ جبری مذہب پرستی آخر کب ختم ہوگی، سونو کے اس ٹویٹ  نے بھارت میں ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا تھا، ان کے بیان پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان سے معافی کا مطالبہ کیا تھا جبکہ بھارت میں مقیم مسلمانوں نے ان کے خلاف مظاہرے بھی کیے تھے بعد ازاں سونو نے حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے معافی مانگنے کے ساتھ اپنا سر بھی منڈوایا تھا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *