875349-fifa-1499979139-882-640x480

فیفا کی جانب سے پاکستان پر پابندی کا خطرہ بڑھ گیا

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے متنبہ کیاکہ اس کی تسلیم کردہ قومی فٹبال فیڈریشن کو مانتے ہوئے کنٹرول نہ دیا گیا تو پاکستان پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

فیفا کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں کہا گیاکہ وہ فیصل صالح حیات کی قیادت میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کو تسلیم کرتی ہے، حکومت پاکستان بھی اس فیڈریشن کو تسلیم کرتے ہوئے اسے کنٹرول واپس کرے ورنہ پاکستان کو معطل کر دیا جائے گا.

فیفا کا کہنا ہے کہ 31 جولائی تک قومی فیڈریشن کا ہیڈ کوارٹر اور اس کے اکائونٹس بحال نہ کیے گئے تو فیفا سخت ترین اقدام کرتے ہوئے معاملہ اپنی کونسل کے حوالے کرکے پاکستان پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کردے گی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *