ورلڈ فائیو اسکواش سیریز میں پاکستان نے میدان مار لیا

 ٹاپ رینک کھلاڑیوں فرحان محبوب اور عمادفرید نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو ورلڈ فائیو اسکواش ٹورنامنٹ کا فاتح بنا دیا۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیراہتمام مصحف اسکواش کمپلیکس میں جاری انٹرنیشنل اسکواش ایونٹ میں ہانگ کانگ، امریکا، مصر اور فرانس سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی شریک ہوئے۔

گزشتہ روز پہلا میچ قومی کھلاڑی احسن ایاز اور فرانس کے لوکیس کے مابین کھیلا گیا جس میں لوکیس نے پاکستانی کھلاڑی کو 3-1 سے شکست کا مزہ چکھایا، ان کی فتح کا اسکور14-12، 11-7 اور 11-1 رہا، دوسرے میچ میں عماد فرید نے انگلینڈ کے لیتھن لیک کو 2کے مقابلے میں 3 سیٹ سے ہرایا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *