875338-cricket-1499978233-284-640x480

ڈومیسٹک کرکٹ میں انقلابی تبدیلیاں، بورڈ نے ریجنز کے پر کُتر دیے

قائد اعظم ٹرافی میں اب8 کرکٹرز انٹرڈسٹرکٹ ایونٹ سے منتخب ہو کرٹیموں میں شامل ہوں گے، دیگر 12 کوڈرافٹنگ سے چنا جائے گا تاہم اس فیصلے سے مقامی کھلاڑیوں کا کردار بھی محدود ہونے کا خدشہ ہے۔

پی سی بی کی کرکٹ اور ڈومیسٹک افیئرز کمیٹی کے تحت سب کمیٹی کا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوا، اس میں فرسٹ کلاس ٹیموں کے کپتان اور کوچز، شکیل شیخ ، انضمام الحق و دیگر شریک ہوئے،ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پرڈومیسٹک کرکٹ میں نئی تبدیلیوں پر اتفاق کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں سیزن فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کیلیے پہلی بار ریجنل کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹنگ سے ہوگا، 8کرکٹرز انٹرڈسٹرکٹ ایونٹ سے منتخب ہو کرٹیموں میں شامل ہوں گے، دیگر 12 کوڈرافٹنگ سے چنا جائے گا، قومی سلیکشن کمیٹی150 کھلاڑیوں کو ڈرافٹ میں شامل کرے گی،8 کپتانوں کے نام بھی وہی دے گی۔ آئندہ ماہ کے آخر میں اس حوالے سے ڈرافٹنگ ہوگی، 12 ریجنل کرکٹرز کو ایک قومی سلیکٹر، ریجن کا سربراہ، ہیڈ کوچ اور کپتان منتخب کرے گا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *