بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنے 25 سالہ کیرئیر میں اب تک درجنوں فلموں میں کام کرچکے ہیں تاہم انہیں کون سی فلم پسند ہے اس راز سے انہوں نے بالآخر پردہ اٹھادیا۔

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری کے ساتھ دلوں پر بھی حکومت کرتے ہیں، اپنے پسندیدہ اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے  ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان کے گھر کے باہر قطار لگائے کھڑے رہتے ہیں، شاہ رخ نے یہ مقام کڑی محنت اور کوششوں کے بعد حاصل کیا ہے انہیں بالی ووڈ کا کنگ بنانے میں رومینٹک فلموں کا بہت بڑا ہاتھ ہے، تاہم ان کے کیرئیر میں ایسی کئی فلمیں ہیں جنہوں نے انہیں شوبز کے آسمان کا چمکتا ہوا ستارہ بنادیا ان ہی میں سے ایک 2002 میں ریلیز ہوئی فلم ’’دیوداس‘‘ تھی،اس فلم کے کردار کو شاہ رخ کے کیرئیر کا مشکل ترین کردار کہا جائے تو غلط نہ ہوگا فلم میں شاہ رخ خان کی اداکاری نہایت جانداراورحقیقت سے قریب تر تھی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *