876823-lahorwrestler-1500119763-357-640x480

ملاوٹ مافیا سے نمٹنے کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی میں سیکڑوں پہلوان بھرتی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا سے نمٹنے کے لئے 300 پہلوان اور باکسر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 300 پہلوان اور باکسر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی میں پہلوانوں اور باکسروں کی بھرتی کا مقصد ملاوٹ مافیا سے نمٹنا ہے بھرتی کئے گئے تمام پہلوان اور باکسر چھاپہ مار ٹیموں کے ساتھ تعینات ہوں گے اور مزاحمت کرنے والوں سے نمٹیں گے۔ پہلوانوں اور باکسروں کو تنخواہ کے علاوہ راشن الاؤنس بھی دیا جائے گا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *