876772-fazlurrehmanweb-1500113128-920-640x480

ملک کو سیاسی عدم استحکام کرنے کی گریٹ گیم کھیلی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک کو سیاسی عدم استحکام کرنے کی گریٹ گیم کھیلی جارہی ہے جب کہ کچھ سیاسی جماعتوں نے استعفے کے نام پر ہلڑبازی مچائی ہوئی ہے۔

کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر محمد زبیر سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں بچپنے کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور ملک کو سیاسی عدم استحکام کرنے کی گریٹ گیم کھیلی جارہی ہے جب کہ کچھ سیاسی جماعتوں نے استعفے کے نام پرہلڑبازی مچائی ہوئی ہے لیکن کل کو وہ سب روئیں گے، ہم نے ابھی مستحکم جمہوریت کی منزل حاصل نہیں کی ہے۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مشرف کوعدالت میں کیوں نہیں بلایا جاتا لیکن وزیراعظم نوازشریف پیش ہوتے ہیں، عدالتیں فیصلے کرتے ہوئے ایک جیسا معیار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ 70 سال سے کشمیری قربانیاں دے ہے اس کی آزادی کے لیے طاقتور پاکستان کی ضرورت ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *