یورپی ممالک پر ڈیڑھ سو سے زائد خودکش حملوں کا خطرہ

884330-isisweb-1500790764-526-640x480یورپی ممالک پر داعش کے ڈیڑھ سو سے زائد خودکش حملوں کا خطرہ ہے۔

برطانوی اخبار گارجین کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی پولیس انٹرپول نے یورپ پر ڈیڑھ سو سے زائد خودکش حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ عراق اور شام میں داعش کے زیر کنٹرول علاقوں کا قبضہ چھڑانے کے بعد امریکی فوجی ماہرین نے وہاں سے حاصل کردہ معلومات کا تجزیہ کیا اور داعش کے 173 عسکریت پسندوں کی فہرست مرتب کی جو یورپ پر خودکش حملے کرسکتے ہیں۔ داعش نے مشرق وسطیٰ میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لیے ان جنگجوؤں کو خاص طور پر یورپی ممالک میں خودکش حملوں کے لیے تیار کیا ہے اور بم بنانے کی تربیت دی ہے جب کہ یہ جنگجو غیرملکی شہریت کی وجہ سے بین الاقوامی سفر بھی کرسکتے ہیں۔

انٹرپول کے مرکزی سیکرٹریٹ نے حال ہی میں تمام متعلقہ حکومتوں کو ان خودکش حملہ آوروں کی فہرست جاری کی ہے۔ تاحال ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ ان خودکش بمباروں میں سے کوئی حملہ آور یورپ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوسکا ہے یا نہیں لیکن انٹرپول نے تمام متعلقہ ممالک کو مربوط رابطوں کے نیٹ ورک سے فہرست ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان افراد کے بارے میں کوئی بھی اطلاع ملے تو فورا فراہم کی جائے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *