اوگرا کی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تجویز

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کوبھجوا دی ہے جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو سمری ارسال کی گئی ہے جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے7 پیسے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 67 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے جب کہ اوگرا لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹرمہنگا کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *