اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
898951-amirkhan-1502100564-859-640x480

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کا ٹھگ آف ہندوستان سے متعلق بڑا فیصلہ

بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکٹ کے نام سے مشہور اداکار عامر خان اپنی نئی فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کے ایکشن سین سے مطمئن نہیں ہیں لہٰذا انہوں نے تمام سین دوبارہ فلمانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نامور بالی ووڈ اداکار عامر خان کو بھارتی فلم انڈسٹری کا مسٹر پرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے وہ اپنا ہر کام بخوبی ادا کرتے ہیں اور کام پر بالکل بھی سمجھوتہ نہیں کرتے، بھارتی میڈیا میں ان دنوں عامر خان کی نئی فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کے چرچے عام ہیں، فلم کے لیے اپنایا گیا عامر خان کا منفرد روپ سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بناہوا ہے، جب کہ اس فلم کے ذریعے بھارتی فلم انڈسٹری کے بگ بی امیتابھ بچن اور عامرخان کی جوڑی ایک ساتھ پہلی بار پردے پر نظر آئے گی لہٰذا اس فلم سے شائقین کو بہت زیادہ توقعات ہیں اسی لیے عامر خان فلم پر کوئی بھی سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں چاہے اس کے لیے انہیں اور ان کی ٹیم کو ڈبل محنت کیوں نہ کرنی پڑے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مسٹر پرفیکٹ عامر خان دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *