سلمان خان ’ریس تھری‘ کا حصہ بن گئے

ممبئی: 

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ہدایت کار ریمو ڈیسوزا کی فلم کے بجائے ایکشن فلم ’ریس تھری‘ کریں گے۔

بالی ووڈ کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم سیریز ’ریس‘ کا تیسرا سیکوئل بننے جارہا ہے، پہلے دو سیکوئل میں چھوٹے نواب سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا اور انیل کپور بھی دونوں سیکوئل کا حصہ تھے جب کہ فلم نہ صرف مداحوں کو اپنا دیوانہ بنایا بلکہ باکس آفس پر کامیاب رہی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کے بعد اسکرپٹ پر پہلے سے بھی زیادہ فوکس کررہے ہیں اور وہ اب صرف مصالحہ اور پیسہ وصول فلمیں ہی کرنا چاہتے ہیں جو اصل میں ان کی انڈسٹری کی پہچان کی ایک وجہ بھی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *