اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
898622-pcb-1502078944-700-640x480

کرکٹ کے معاملات ایک بار پھر نان کرکٹرز چلائیں گے

کرکٹ کے معاملات ایک بار پھر نان کرکٹرز چلائیں گے، نئے پی سی بی گورننگ بورڈ میں بھی کوئی سابق کھلاڑی شامل نہیں۔

پی سی بی میں گزشتہ کئی برسوں سے اہم معاملات نان کرکٹرز ہی سنبھال رہے ہیں، شہریار خان کے دور میں گورننگ بورڈ میں کوئی سابق کھلاڑی شامل نہ تھا، جب اس حوالے سے میڈیا میں تنقید ہوئی توسابق کرکٹر مدثر نذر کی سربراہی میں ایک کرکٹ کمیٹی بنا دی گئی جس کے ارکان اقبال قاسم، ندیم خان اور سابق ویمن کھلاڑی عروج ممتاز تھیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک برس سے زائد وقت گزرنے کے باوجود اس کمیٹی کے دو ہی اجلاس ہو سکے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہر دور میں کرکٹ بورڈ میں ایڈجسٹ ہونے والی ایک شخصیت نے ناقدین کی توپوں کا رخ موڑنے کیلیے سابق کھلاڑیوں کی یہ ڈمی کمیٹی تشکیل دی تھی، اسے دانستہ غیرفعال رکھا گیا، میٹنگز میں بھی گیندوں، پچز وغیرہ کے معاملات سے آگے نہ بڑھنے دیا گیا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *