صفائی نہ ہونے پر مظاہرین نے میئر کے دفتر میں کوڑا ڈال دیا

احتجاجی مظاہرین نے صفائی نہ ہونے کے خلاف انوکھا احتجاج  کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ میئر کے دفتر میں ڈال دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں ’’عام لوگ پارٹی‘‘ کے مظاہرین نے شہر میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورت حال کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ میئر دفتر کے آگے ڈال دیا۔

شہر میں صفائی کی ابتر صورت حال پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ متعدد بار گندگی کے حوالے سے درخواستیں دے دے کر تھک چکے ہیں، لہذا ہم نے فیصلہ کیا کہ جو بدبو ہم برداشت کرتے ہیں اب میئر بھی برداشت کریں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *