عائشہ احد معاملہ؛ حمزہ شہبازکی نااہلی کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

 
حمزہ شہباز کی نااہلی اورعائشہ احد معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرائی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کرائی گئی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ عائشہ احد نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی گئی اور تھانے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، عائشہ احد کے بقول ان کے پاس بھی میسجز اور ثبوت موجود ہیں، عائشہ احد کے نکاح نامے کو چھپانے پرحمزہ شہبازصادق اورامین نہیں رہے۔ عائشہ احد کے الزامات پر وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی کمیٹی بنانے کا حکم دیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *