اسلامی بینکاری پر غلط فہمیاں دور کرنا ہوں گی، سعید احمد

کراچی: نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نے عوام کے ذہنوں میں اسلامی بینکاری کے حوالے سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے اور آگہی پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
سعید احمد نے اسلامی بینکاری کے مسلسل فروغ اور روایتی بینکاری کی شاخوں کو اسلامی بینکاری کی شاخوں میں تبدیلی کے لیے منظوری میں سہولت فراہم کرنے پر ریگولیٹری اتھارٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مثبت اور معاون کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر طارق باجوہ اس سیکٹر کیلیے ایس بی پی کی معاونت کے حوالے سے پر عزم ہیں، اسلامی بینکاری سیکٹر کیلیے 2020 تک 20 فیصد ہدف کے حصول کا اسٹریٹجک مقصد برقرار ہے۔ وہ اسلامی بینکاری اور سرمائے کے بارے میں آگہی مہم کے سلسلے میں مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔
سیمینار سے مہمان خصوصی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر طارق باجوہ نے بھی خطاب کیا۔ سعید احمد نے عوام کے ذہنوں میں اسلامی بینکاری کے حوالے سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے اور آگہی پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ غلط فہمیوں کو دور کرنے اور اور ممکنہ کسٹمرز، تعلیمی اداروں اور علما کے ذہنوں میں موجود سوالات کا وضاحت سے جواب دینے سے انڈسٹری کے مقاصد کو مزید آگے بڑھانے کیلیے راستہ ہموار ہوگا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *