اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
903408-mariator-1502510335-512-640x480

عائشہ گلا لئی کی بہن ماریہ طور نے بھی سیاست میں آنے کا اشارہ دے دیا

 لاہور: 

 عائشہ گلا لئی کے بعد اُن کی بہن ماریہ طور نے بھی سیاست میں آنے کا اشارہ دے دیا۔

نیشنل جشن آزادی سینئرز اسکواش ٹورنامنٹ کے پہلے روز میڈیا سے بات چیت کے دوران ایم این اے عائشہ گلالئی کی چھوٹی بہن ماریہ طور کا کہنا تھا کہ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں سیاست میں آسکتی ہوں تاہم ابھی اس بارے میں حتمی طور پر نہیں سوچا، رٹائرمنٹ کے بعد فلاح و بہبود کا کام زیادہ کروں گی۔ ملک میں بہترین تعلیم اور ہیلتھ سسٹم سے بہتری ہو سکتی ہے۔

ماریہ طور کا کہنا تھا کہ میں عمران خان، جہانگیر خان، جان شیر خان، قمر زمان سمیت تمام پاکستانی ہیروز کی قدر کرتی ہوں۔ میں ایک کھلاڑی ہوں اور میرا کام کھیلنا ہے، پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کر چکی ہوں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *