اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
902847-faryalaamir-1502448699-548-640x480

فریال مخدوم نےاپنے اور اینتھنی جوشوا کے درمیان رشتے کی اصلیت بتادی

لندن: نامور باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے انتھنی جوشوا کو بھیجے جانے والے پیغامات اور عامر خان کو دھوکا دینے کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میرا انتھنی جوشواسے کوئی تعلق نہیں ،سوشل میڈیا پر گزشتہ چند روز سے جاری ڈرامے کیلئے معافی چاہتی ہوں۔
ایک ہفتے قبل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی جانب سے اہلیہ فریال مخدوم کو طلاق دینے کی خبر نے ملکی اور بین الاقوامی میڈیا میں ہلچل مچادی تھی، دونوں کی علیحدگی کی خبروں نے پاکستان اور پاکستان سے باہر مقیم عامر کے مداحوں کو سخت تشویش میں مبتلا کردیا تھا، جب کہ گھریلو معاملات کو سوشل میڈیا پر اچھالنے پر بھی انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، عامر خان نے اہلیہ سے علیحدگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ فریال کے بین الاقوامی باکسر انتھنی جوشوا کے ساتھ تعلقات ہیں وہ کافی عرصے سے مجھے دھوکا دے رہی تھیں یہی وجہ ہے کہ میں نے فریال سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عامر خان کا اہلیہ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *