اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
903782-salmankhan-1502532665-679-640x480

میری نئی فلم ٹیوب لائٹ کی ناکامی کاغم بھلادے گی،سلمان خان کا دعویٰ

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نئی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی ناکامی کا غم بھلادے گی۔
بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کیلئے 2017 زیادہ خوشگوار ثابت نہیں ہوا رواں سال عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ توقع کے خلاف باکس آفس پر ناکام ہوگئی ، سلمان کو فلم کی ناکامی کی امید نہیں تھی لہٰذا وہ اور فلم کے ہدایت کار کبیر خان مایوسی کا شکار ہوگئے،سلمان خان کے بارے میں یہ تک کہا جانے لگا کہ بڑھتی عمر کے باعث اب سلمان خان مرکزی کرداروں کیلئے موزوں نہیں رہے ، تاہم سلمان کی مایوسی وقتی تھی انہوں نے فلم کی ناکامی کا سوگ منانے کے بجائے آگے بڑھتے ہوئے نئے پروجیکٹس پر کام شروع کردیا ہے اور اب انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نئی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘نہ صرف باکس آفس پر کامیابی حاصل کرے گی بلکہ ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی ناکامی کا غم بھی بھلا دے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان کی ’’ٹیوب لائٹ‘‘ فیوز ہوگئی




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *