نیہا دھوپیا زخمی ہوگئیں، اسپتال پہنچانے کے بجائے مداحوں کی سیلفیاں

ممبئی: 

بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں اداکارہ نیہا دھوپیا ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں اور اس پر ستم ظریفی یہ کہ لوگ انہیں اسپتال پہنچانے کے بجائے ان کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیہا دھوپیا ان دنوں اپنے رئیلٹی شو ’’نوفلٹرنیہا‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں وہ بھارتی پنجاب ک شہر چندی گڑھ میں موجود تھیں ، جہاں انہوں نے اپنے شو کی خوب تشہیر کی بعد ازاں وہ چندی گڑھ سے واپس ممبئی آنے کیلئے ائیر پورٹ جارہی تھیں کہ ان کی کار کو حادثہ پیش آگیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ناموراداکارہ عائشہ عمراوراداکاراظفررحمان ٹریفک حادثے میں زخمی




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *