وزیر اعظم نے اسحاق ڈار کو ای سی سی میں عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی، کابینہ کمیٹی برائے توانائی اوراقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین وزیراعظم خود ہوں گے جبکہ وزیر خزانہ اسحق ڈارسے ای سی سی کے چیئرمین کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔
وزیراعظم کی مصروفیت یا کسی اور وجہ سے وزیراعظم کی عدم موجودگی کی صورت میں وزیرخزانہ ای سی سی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ای سی سی کے ممبران میں وفاقی وزرا برائے خزانہ، تجارت، مواصلات، صنعت و پیدوار، قانون وانصاف، وفاقی وزیربرائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی، ریلوے، شماریات، آبی وسائل اورنجکاری ہوں گے۔
شاہد خاقان عباسی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین بھی خود ہوں گے۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے ممبران میں وزیر خزانہ، وزیر آبی وسائل اور وزیرریلوے شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور سیکریٹری ٹو وزیراعظم بھی کمیٹی کے ممبران میں شامل ہوں گے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *