اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
903888-audience-1502544971-278-640x480

پاکستان کے اعتراض پر بھارت انڈر 19 ایشیا کپ کی میزبانی سے محروم

لاہور: پاکستان کے اعتراض پر بھارت انڈر 19 ایشیا کپ کی میزبانی سے محروم ہوگیا، ایونٹ کو ملائیشیا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
پاکستان کے اعتراض پر بھارت انڈر 19 ایشیا کپ کی میزبانی سے محروم ہوگیا جب کہ ایونٹ کو ملائیشیا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعتراض اٹھایا تھا کہ پڑوسی ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے بھارت نے کھیلوں کے کئی بین الاقوامی ایونٹس کیلیے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کئے، انڈر19ایشیا کپ میں شرکت بھی کھٹائی میں پڑ سکتی ہے جب کہ مقابلوں کے دوران گرین شرٹس کو سیکیورٹی مسائل کا بھی سامنا کرناپڑسکتا ہے، لہٰذا ایونٹ کسی نیوٹرل وینیوپر منتقل کردیا جائے اور پاکستان کا اعتراض تسلیم کرلیا جائے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *