پی اے سی کا نندی پور منصوبے کی انکوائری رپورٹ 2 ماہ میں پیش کرنے کا حکم

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) خورشید شاہ نے نیب کو ہدایت کی ہے کہ 2 ماہ کے اندر نندی پور پاور منصوبے میں گھپلوں اور تاخیرکی وجوہ کی انکوائری رپورٹ مکمل کرکے کمیٹی میں پیش کریں جبکہ نندی پور، نیلم جہلم پاور پروجیکٹ سمیت میگا منصوبوں میں ڈیفالٹ ہونیوالے کنٹریکٹرز اوران کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کو بلیک لسٹ کیا جائے۔
پی اے سی کے اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کی2013-14 کی آڈٹ رپورٹ کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے نادہندگان کی تفصیلات میں بتایا گیا کہ مختلف سرکاری و نجی اداروں کے ذمے تقسیم کار کمپنیوں کے246ارب 90کروڑروپے کے واجبات ہیں، سب سے زیادہ86 ارب روپے کے واجبات کوئٹہ ریجن کے ذمے ہیں۔
وزارت پانی وبجلی کا کہنا تھاکہ 39 کروڑ روپے کے واجبات کے مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت جبکہ10ارب 20کروڑروپے کے مقدمات نیب کے پاس ہیں، آزادکشمیرحکومت کے ذمے6ارب 29 کروڑکے واجبات ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *