اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
903296-pcb-1502484114-851-640x480

پی سی بی بورڈ کے الیکشن کمیشن نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں

کراچی: پی سی بی کی جانب سے کے سی سی اے معاملات میں مداخلت اور جانبداری کا ایک اورثبوت سامنے آگیا، بورڈ کے الیکشن کمیشن نے اپنے خلاف درخواست کی سماعت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں۔
سابق صدر کے سی سی اے پروفیسر اعجاز فاروقی نے صدر العمران کلب زون 1 کے انتخاب پر پی سی بی الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست کی تھی جو سماعت کرنے والے جج( ایڈجوکیٹر) کے روبرو زیر سماعت ہے، الیکشن کمیشن نے زون کے معاملات کی نگرانی کیلیے عبوری کمیٹی بناکر اس میں زونل ووٹر کو بھی شامل کرلیا، سلیم رضا کی سربراہی میں قائم کی جانے والے سہ رکنی عبوری کمیٹی میں ایس ایم جنید اور امتیاز صفدر بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ امتیاز صدر زون 1 میں رکنیت کے حامل رفیق شیرازی کرکٹ کلب کے صدر ہونے کے ناطے رائے دہندہ کی حیثیت رکھتے ہیں، کرکٹ کے حلقوں نے زون کے ووٹر کو عبوری کمیٹی میں شامل کیے جانے پر کراچی کرکٹ کے حوالے سے پی سی بی کے رویے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *