اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
903985-salmahayek-1502556898-106-640x480

ہالی ووڈ اداکارہ سلمہ ہائیک بھی ’’ٹوائلٹ‘‘ کی حمایت میں سامنے آگئیں

 ممبئی: 

ہالی ووڈ اداکارہ سلمہ ہائیک بھی بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار کی نئی فلم ’’ٹوائلٹ : ایک پریم کتھا‘‘ کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

خوبرو اداکارہ سلمہ ہائیک نے اکشے کمار کی فلم ٹوائلٹ کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں سلمہ ہائیک نے کہا کہ وہ فلم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں اور اکشے کمار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔ سلمہ ہائیک نے مزید کہا کہ ٹوائلٹ ایک بنیادی ضرورت ہے اور کسی بھی خاتون کو اس کے استعمال میں خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *