اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
904590-aamirfaryal-1502610063-196-640x480

عامرخان فریال کو دو سال سے طلاق دینا چاہتے تھے، دوستوں کا دعویٰ

لندن: باکسرعامر خان کے دوستوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ فریال کو گزشتہ دوسال سے طلاق دینا چاہتے تھے۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم علیحدگی کی خبروں کے باعث گزشتہ ایک ہفتے سے ملکی و بین الاقوامی میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ دونوں کے رشتے کے حوالے سنسنی خیز انکشافات سامنےآرہے ہیں جب کہ اپنے گھریلو معاملات کو میڈیا پر اچھالنے کا سہرا بھی ان دونوں کے سر ہی جاتا ہے جو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے نجی معاملات کو پوری دنیا کے سامنے لا رہے ہیں ، دونوں کےگھریلو ڈرامے میں آنے والے اتار چڑھاؤ کو نہ صرف میڈیا مزے لے لے کر شائع کررہا ہے بلکہ لوگ بھی اس میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عامر خان کا اہلیہ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *