اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
904580-wangyang-1502609152-111-640x480

چین کے نائب وزیراعظم آج اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد: چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ دو روزہ دورے پر آج وفاقی دارالحکومت پہنچیں گے۔
چین کے صدر شی جن پنگ کی خصوصی ہدایت پر نائب وزیراعظم وانگ یانگ خیر سگالی دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے اور پاکستان کی ستر سالہ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
نائب وزیراعظم وانگ یانگ دورے کے موقع پر صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وانگ یانگ 14 اگست کو پرچم کشائی کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *