اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
902621-mainimage-1502434916-887-640x480

گلوکار ہارون کا دلوں کو گرمانے دینے والا نیا ملی نغمہ جاری

کراچی: پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر نامور گلوکار ہارون نے دلوں کو گرمانے دینے والا نیا ملی نغمہ ’’دل سے پاکستان‘‘ جاری کیا ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔
ملک بھر میں پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں، پاکستان کی گلیاں اور سڑکیں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں سے سج گئی ہیں، عام لوگوں کے ساتھ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی اس جشن کو منانے کیلئے پرجوش ہیں،ان ہی میں فن موسیقی کا ایک بڑانام ہارون بھی شامل ہیں جنہوں نے شہرت یافتہ گلوکار جاوید بشیر، معروف سماجی کارکن اور آرٹسٹ منیبہ مزاری اور فرحان بوگرہ کے ساتھ مل کر پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر دلوں کو گرمادینے والا ملی نغمہ ’’دل سے پاکستان‘‘ جاری کیا ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *