یوٹیلیٹی اسٹورز برانچ لیس بینکاری منصوبے میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے ادارے کا ریونیو بڑھانے کے لیے آزمائشی طور پر شروع کیے گئے برانچ لیس بینکنگ آپریشن کے منصوبے کو 2 ہزار سے زائد اسٹوروں تک پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس کو موصول دستاویز کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کے ماتحت ادارے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان (یو ایس سی) نے ادارے کا ریونیو بڑھانے کے لیے مختلف جدید طریقوں کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، ان جدید طریقوں میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملک بھر کے اسٹوروں کو برانچ لیس بینکنگ کے طور پر آپریشن کرنے کا عمل بھی شامل ہے۔
اس برانچ لیس بینکنگ کے عمل کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے اسٹوروں کے ذریعے منی ٹرانسفر آفر کی جائیگی جس کے ذریعے صارفین رقم کی باآسان منتقلی کر سکیں گے اور اسٹوروں کے ذریعے بلوں کی ادائیگی بھی ہو سکے گی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *