بیگم کی بیماری کی آڑ میں نوازشریف کا واپس نہ آنا غیرمناسب ہے، خورشید شاہ

 اسلام آباد: 

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو ملک میں رہ کر نیب ریفرنسز کا سامنا کرنا چاہئے کلثوم نواز کی بیماری کی آڑ میں ان کا وطن واپس نہ آنا غیرمناسب ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نئے چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اب تک کوئی مشاورتی عمل شروع نہیں کیا جب کہ چئیرمین نیب کی ریٹائرمنٹ سے 3 ماہ قبل ہی مشاورتی عمل شروع ہوجانا چاہئے تھا اب اس حوالے سے میں خود سیاسی جماعتوں سے مشاورت کروں گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز میں سنگین غلطیوں کا انکشاف




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *