خوفناک سمندری طوفان ’’ارما‘‘ فلوریڈا سے ٹکراگیا، 3 افراد ہلاک

واشنگٹن: بحراوقیانوس میں بننے والا خوفناک سمندری طوفان ’’ارما‘‘ امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اب تک 3 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
ریاستی انتظامیہ نے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر 63 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی تھیں اور کہا تھا کہ طوفان کے دوران ساحلی علاقوں میں رہنا خودکشی کرنے کے مترادف ہے۔ تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے جبکہ 6 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *