وزارت پوسٹل سروسز نے ’پوسٹ لاگ‘ رجسٹر کروالی

اسلام آباد: وزارت پوسٹل سروسز نے اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت لاجسٹکس کمپنی پوسٹ لاگ کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا۔
لاجسٹک کمپنی کے قیام کے لیے 6کمپنیوں کی شارٹ لسٹنگ کر لی گئی جو حتمی منظوری کے لیے ستمبر میں اسٹیئرنگ کمیٹی میں پیش کی جائے گی۔ منظوری کے بعد کمپنی کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ بعد ازاں اس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔
پوسٹ لاگ کمپنی کے قیام سے پاکستان پوسٹل سروسز کو 10سال کے دوران 12ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دور میں پاکستان پوسٹ کو خسارے کے پیش نظر اس میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت پاکستان پوسٹ کی ری برانڈ نگ، موبائل منی سلیوشن اور لاجسٹک کمپنی کے قیام عمل میں لایا جانا تھا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *