فیروزوالا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک، 4 فرار

فیروز والا: شرقپور کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوہلاک جب کہ 4 فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق فیروزوالا میں شرقپور کے قریب ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ اچانک پولیس آپہنچی، ڈاکؤوں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے 3 ڈاکو ہلاک جب کہ 4 فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے، ہلاک ہونے والے ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جب کہ فرارہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *