موجودہ چیئرمین نیب پہلے دن سے ہی متنازع رہے، خورشید شاہ

سلام آباد: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ چیئرمین نیب پہلے دن سے ہی متنازع رہے تاہم ایسا چیئرمین نیب چاہتے ہیں جو صرف کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کرے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری پر وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم سے کوئی شکوہ نہیں کیا تاہم حکومت کو نئے چیئرمین نیب کے لیے جلد نام دیں گے اور ایسا نام دیں گے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ ملکی سیاست میں نیب کا اہم کردار ہے، نئے چیئرمین کا ماضی صاف ہونا چاہیے، ایسی تقرری ہو جس سے کسی پر کوئی آنچ نہ آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ چیئرمین نیب پہلے دن سے ہی متنازع رہے جب کہ ایسا چیئرمین نیب چاہتے ہیں جو صرف کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کرے، چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے پی ٹی آئی، ایم کیو ایم سے رابطہ کرلیا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *