شریف خاندان سے بڑا ملک کا کوئی دشمن نہیں، عمران خان

کراچی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان سے بڑا ملک کا کوئی دشمن نہیں اور پاکستان کویہاں تک پہنچانے کے ذمہ دارنوازشریف اور آصف زرداری ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اقامہ منی لانڈرنگ کاایک طریقہ ہے، نواز شریف 30 سال سے پیسہ چوری کرکے باہر بھیج رہےتھےجب کہ کوئی انصاف کا نظام نوازشریف پر ہاتھ نہیں ڈال رہاتھا، شریف خاندان سے بڑا ملک کا کوئی دشمن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شریف خاندان نہیں کرپشن کے خلاف جنگ تھی، چارٹر آف ڈیموکریسی چارٹر آف مک مکا تھا جب کہ پاکستان کویہاں تک پہنچانے کےذمہ دارنوازشریف اور زرداری ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جتنی کرپشن سندھ میں ہوئی اتنی کسی صوبے میں نہیں ہوئی، سندھ کا ترقیاتی فنڈ چوری ہورہا ہے، کرپٹ ٹولہ ارب پتی بن گیا، ایک طرف پاکستانی قوم ہے اور دوسری طرف یہ ٹولہ ہے۔ میرا جرم کیا ہے جو الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کے معاملے پر میرے وارنٹ جاری کیے جب کہ یہ اختیار صرف سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے پاس ہوتا ہے، دنیا کی تاریخ میں ایسا کہیں نہیں ہوا، الیکشن کمیشن کا کام صاف انتخابات کرانا ہے، الیکشن کمیشن نواز شریف اور آصف زرداری کا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *