شمالی کوریا کی بحر الکاہل میں ہائیڈروجن بم کے تجربے کی دھمکی

نیویارک: 

شمالی کوریا نے بحرالکاہل (پیسیفیک) میں ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنونی قرار دیا ہے۔

شمالی کوریا نے بین الاقوامی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بحرالکاہل میں ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کو جنونی شخص قرار دے دیا۔ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک بحرالکاہل میں انتہائی طاقتور ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرسکتا ہے۔ ری یونگ ہو نے انتہائی سخت ریمارکس میں ٹرمپ کو بھونکنے والے کتے سے بھی تشبیہہ دی۔

یہ بھی پڑھیں:




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *