ہالی ووڈ اسٹار کا جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے دو ارب روپے عطیہ کرنے کا اعلان

ہالی ووڈ سپر اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو کی فلاحی تنظیم کی جانب سے جنگلی حیات کے تحفظ اور کلائمٹ چینج پر کام کرنے والی تنظیموں کے لیے دو کروڑ ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ہالی ووڈ میڈیا کے مطابق ٹائی ٹینک کی وجہ سے شہرت پانے والے لیونارڈو ڈی کیپریو کی فلاحی تنظیم نے جنگلی حیات اور آب و ہوا میں تبدیلی پر کام کرنی والی تقریباً 100 تنظیموں کو دو کروڑ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے 42 سالہ لیونارڈو ڈی کیپریو کا کہنا تھا کہ ہم فخر سے جنگلی حیات کے تحفط اور آب و ہوا کی تبدیلی پر اندرون اور بیرون ملک کام کرنے والی تنظیموں کی حمایت کریں گے تاکہ ہر طرح سے سمندر، جنگلات اور معدومیت کے خطرے سے دوچار جنگلی حیات کے نسل کا تحفظ بھی کیا جا سکے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *