ابھیشیک 24 گھنٹے میں ہی فلم سے آؤٹ

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور بھارتی فلم انڈسٹری کی حسینہ ایشوریا رائے کے شوہر اداکار ابھیشیک بچن کا کیرئیر طویل عرصے سے زوال کا شکار ہے، بڑی مشکلوں سے انہیں ایک فلم ملی تھی اور محض 24 گھنٹوں کے اندر وہ اس سے بھی باہر ہوگئے۔

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کو بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے کئی دہائیاں گزرچکی ہیں لیکن آج بھی ان کی مانگ میں بے تحاشہ اضافہ ہے، بالی ووڈ کا ہر بڑا ہدایت کاراور فلمساز ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے چین رہتا ہے جب کہ ان کی بہو ایشوریا رائے کی ڈیمانڈ میں بھی کوئی کمی نہیں، کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کے بعد تو ایشوریا رائے کا جادو ایک بار پھر چل گیا ہے لیکن ابھیشیک بچن اپنے والد اور بیوی جیسی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں ، بالی ووڈ کا کوئی بھی فلمساز ان کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا وہ آخری بار 2014 میں فلم ’’ہیپی نیو ائیر‘‘ میں نظرآئے تھے اور اس کے بعد سے وہ فارغ ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ابھیشیک بچن جونیئر کلرک کی نوکری کے امیدوار بن گئے




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *