نواز شریف مارشل لاء لگوانے کی پوری کوشش کررہے ہیں، عمران خان

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف مارشل لاء لگوانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔
پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف فوج اور سپریم کورٹ پر حملے کیلئے (ن) لیگ کو استعمال کررہے ہیں، منی لانڈرنگ کا جرم ثابت ہونے پر بیرون ملک ان کی اربوں روپے کی جائیدادیں اور اثاثے منجمد ہوجائیں گے جنہیں وطن واپس لایا جائے گا۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اس وقت وفاقی حکومت مفلوج ہے اور ایک نااہل شخص کو بچانے اور پروٹوکل میں لگی ہے، ایسا قانون منظور کیا گیا جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا کہ چور ہو یا ڈاکو کوئی بھی شخص پارٹی کا سربراہ بن سکتا ہے، نواز شریف مارشل لاء لگوانے کی پوری کوشش کررہے ہیں، (ن) لیگ سپریم کورٹ پر کھلا حملہ کررہی ہے، جبکہ عدلیہ پر حملہ جمہوریت پر حملہ ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *