افغان صوبے بدخشاں میں ڈرون حملے میں 8 طالبان جنگجو ہلاک

کابل: افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں نیٹو فورسز کے ڈرون حملے میں 8 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق نیٹو فورسز نے بدخشاں کے ضلع راغستان میں بغیر پائلٹ طیارے کے ذریعے میزائل حملہ کیا جس میں 8 عسکریت پسند ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ نیٹو کے ڈرون حملے میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ان کے اسلحے اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی تباہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرون حملے میں ملا منصور کی ہلاکت




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *