انجلیناجولی کا ہالی ووڈ پروڈیوسر پرجنسی طورپرہراساں کرنے کا الزام

لاس اینجلس: نامورامریکی اداکارہ انجلینا جولی اورگیونتھ پالٹرونے ہالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین پر جنسی طور پرہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گزشتہ چند دنوں کے دوران ہالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں نے فلم پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے اور اب ان میں انجلینا جولی کانام بھی شامل ہوگیا ہے، جولی کا کہنا ہے کہ کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں ہاروی نے انہیں جنسی طور پرہراساں کیا تھا۔
جولی نےاپنی ای میل میں لکھا ہے کہ ’میرا ہاروی وائن اسٹین کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت برا تھا اوراسی بنا پر میں نے ان کے ساتھ دوبارہ کبھی کام نہیں کیا اور دوسروں کو بھی ان کے بارے میں خبردار کیا، کسی بھی ملک اور کسی بھی شعبے میں خواتین کے ساتھ یہ رویہ ناقابل قبول ہے‘۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *