بھارت میں آسٹریلوی ٹیم پر حملہ کرنے والے دو ملزمان گرفتار

گوہاٹی: بھارتی پولیس نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پر حملہ کرنے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
بھارت کے شہر گوہاٹی کی پولیس نے آسٹریلوی ٹیم پر حملے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد غیرملکی کھلاڑیوں کی سیکورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد شائقین نے آسٹریلوی ٹیم کی بس پر پتھراؤ شروع کردیا جس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔
بھارت کے شہر گوہاٹی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دی تو بھارتی شائقین سے ہوم گراؤنڈ پر اپنی ٹیم کی شکست برداشت نہ ہوئی اور جیت کے بعد جب آسٹریلوی ٹیم گراؤنڈ سے واپس ہوٹل جارہی تھی کہ اس دوران چند افراد نے ٹیم کی بس پر پتھراؤ شروع کردیا جس سے بس کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *