ترک حکومت نے عامر خان کو قرآن پاک کا نایاب نسخہ ہدیہ کردیا

انقرہ: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان کو ترک حکومت کی جانب سے قرآن پاک کا نایاب نسخہ ہدیہ کیاگیا ہے۔
سپراسٹار عامرخان کے مداح بھارت سمیت دنیا بھرمیں موجود ہیں، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال ریلیز ہوئی ان کی فلم ’’دنگل‘‘نے چین میں تقریباً 1000 کروڑ کاغیر معمولی بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ عامر خان چاہتے ہیں کہ ان کی ہر فلم چائنا سمیت پوری دنیا میں اچھا بزنس کرے اور اسی لیے وہ آج کل اپنی فلم ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘کی تشہیر کے سلسلے میں ترکی میں موجود ہیں اور اپنی فلم کی پرموشن کرنے کے ساتھ وہاں کے کلچر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عامر خان کی ترک صدررجب طیب اردوان سے ملاقات
عامر خان نے چند روز قبل صدارتی محل میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات کی تھی، اس ملاقات کی تصاویر براہ راست صدارتی محل سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تھیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *