ملک بھر میں ووٹرز فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 2018 کے عام انتخابات سے قبل ووٹرز فہرستوں کی تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز اگلے ماہ سے ہوجائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے ووٹرز فہرستوں کی نظر ثانی اور تصدیقی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نظرثانی کی مہم اگلے ماہ نومبر سے شروع ہوگی اور اپریل 2018 تک جاری رہے گی۔ گھر گھر ووٹرز کی تصدیق اور نئے ووٹرز کے اندراج پر ایک ارب روپے خرچ ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکڑوں سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *