بگ باس کی میزبانی نے سلمان خان کو ایک اور مشکل میں ڈال دیا

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان اور بگ باس کے میزبان سلمان خان پر انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے مبینہ رشتے داراور بگ باس سیزن 11 میں شامل زبیر خان نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان نے نا صرف انہیں 40 دھمکیاں دیں بلکہ 200 کے قریب مس کالز بھی دیں۔
بگ باس سیزن 11 شروع ہوئے ابھی بمشکل ایک ہفتہ ہی ہوا ہے اور سلمان خان مختلف تنازعات کا شکار ہوگئے ہیں ، اس بار بگ باس سیزن 11 میں شوبز سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات کے علاوہ بھارت کے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے رشتے دار زبیر خان نے بھی شرکت کی اور بگ باس کے گھر میں موجود تمام لوگوں کے ساتھ انتہائی خراب رویہ اپناتے ہوئے نازیبا زبان استعمال کی ، ان کی یہ حرکتیں دیکھ کر سلمان خان اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور ہفتے کے اختتام پر زبیر خان کو کھری کھری سنادیں ، یہاں تک کہ زبیر خان کارویہ بھارتی عوام کو بھی پسند نہیں آیا اورانہوں نے سب سےکم ووٹ دےکر انہیں گھرسے بے گھر کردیا، گھر سے باہر آتے ہی زبیر خان نے سلمان خان پر مقدمہ دائر کردیا اور کہا کہ سلمان خان نے انہیں دھمکاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مجھے انڈسٹری میں کام کرنے کے قابل نہیں چھوڑیں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان پر داؤد ابراہیم کے رشتے دار نے مقدمہ کردیا




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *