ممبئی میں غیر قانونی رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 17 افراد ہلاک ویب ڈیسک جمعرات 12 اکتوبر 2017

بھارت کے شہر ممبئی کے مضافاتی علاقے گھٹ کوپر میں چار منزلہ غیر قانونی رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 17 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارت کے گراؤنڈ فلور پر بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے مقامی رہنما سنیل شیتاب کی جانب سے تعمیرات کے دوران عمارت نیچے آگری جس کے نتیجے میں تین بچیوں سمیت 17 افراد ہلاک اور ملبے تلے دب کر 22 فراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
امدادی ٹیمیوں کی مسلسل کوششوں سے 12 گھنٹے بعد مزید 3 افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا۔ ریسکیو آپریشن میں 300 سے زائد امدادی کارکنوں نے حصہ لیا جبکہ اس دوران کارکن زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کی روشنی میں بھرپور کارروائی کی جائے گی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *