(ن) لیگ اور تحریک انصاف مک مکا کی سیاست کرتی ہیں، آصف زرداری

نوشہرہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف دکھاوے اور مک مکا کی سیاست کرتی ہیں۔
نوشہرہ میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف دکھاوے اور مک مکا کی سیاست کرتے ہیں، چند روز قبل خیبر پختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات ہوئے جس میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے اکٹھے ووٹ دیئے تھے۔ وہ آج نوشہرہ میں ہیں جو کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا آبائی علاقہ ہے، وہ پرویز خٹک کو اچھی طرح جانتے ہیں کبھی وہ میرے دفتر میں بیٹھے رہتے تھے، جو اپنے آبائی علاقے کو نہیں بنا پائے وہ نیا پاکستان کیا بنائیں گے۔انہوں نے تو خیبر بینک تک کو نہیں چھوڑا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : میاں صاحب نکالنے والوں کے خوف سے نکلے




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *