ویتنام میں طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ سے37افراد ہلاک

ہنوئی: ویتنام میں شدید بارشوں کے بعد طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم ازکم 37 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام کے وسطی اور شمالی علاقوں میں قدرتی آفات نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔ ایک ہزار سے زائد گھر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔ ڈزاسٹر مینجمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ 15 ہزار سے زائد افراد محفوظ ٹھکانوں کے متلاشی ہیں اور بے سروسامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ممبئی میں غیر قانونی رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 17 افراد ہلاک




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *